ابنا: مصرکے منصورہ شہر میں صدرمرسی کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپوں میں ۲ افراد ہلاک اور 200سےزائد زخمی ہوئے۔مصر سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق منصورہ شہرمیں یہ جھڑپیں جن میں 2افراد ہلاک اور 200سے زیادہ زخمی ہوئےمصر کے صدر کی تقریر سے کچھ دیر قبل ہوئیں۔مصری قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدرمحمدمرسی نے کہا کہ مصرکے دشمن ملک میں ناپختہ جمہوری نظام کوتباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت سے بعض اہداف حاصل نہیں کرسکی لیکن کچھ ایسے اقدامات کیے گئے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں مصر کے صدر کا کہنا تھا کہ دومختلف سمتوں میں چلنے والی سیاست جمہوریت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 جون 2013 - 19:30
News ID: 434222
مصرکے منصورہ شہر میں صدرمرسی کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپوں میں200سےزائد افراد زخمی ہوئے۔